تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز، ایک پلیٹ کی قیمت 32 ہزار روپے

آپ کے خیال میں بازار سے ملنے والے ایک پلیٹ فرنچ فرائز کی قیمت کتنی ہوگی؟ 100، 200 یا ڈھائی سو سے زیادہ تو نہیں ہوسکتی۔

فرنچ فرائز کو عام طور پر ایسی سستی اور ہلکی خوراک سمجھا جاتا ہے، جسے تفریحی کے لیے استعمال کیا جائے۔

امریکا کے شہر نیویارک میں قائم ریسٹورنٹ نے دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز تیار کیے، جس کی قیمت سُن پر آپ چونک جائیں گے۔

نیویارک میں قائم کریمی دی لا کریمی پوم فرائٹ نامی ریسٹورنٹ نے حال ہی میں اپنے مینیو میں فرنچ فرائز کی نئی قسم شامل کی، جس کی ایک پلیٹ کی قیمت 200 ڈالرز  (31 ہزار 910 روپے) مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی مہنگی ترین بریانی، ایک تھال کی قیمت 43 ہزار روپے سے زائد

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق  اس سے زیادہ مہنگے فرائز پہلے دنیا میں کہیں بھی فروخت نہیں ہوئے۔

ان فرائزکا ذائقہ ناقابلِ یقین ہے، جس میں فرانس سے درآمد کیا گیا نمک، ریفل تیل،  کریٹ سینیسی پیکورینو ٹرٹوفیلو پنیر سمیت دیگر اشیا شامل کی گئیں ہیں۔ ان فرائز کو ہیروں سے جڑی پلیٹ میں گاہکوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -