اشتہار

پیدائش کے 90 دن بعد بچی کے جسم پر سیاہ گھنے بال نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر نومولود کے سر پر سیاہ اور گھنے بال نہیں ہوتے مگر جب ایسے بچے کی پیدائش ہوجائے تو مائیں اور دیگر لوگ  بہت حیران ہوتے اور خوب تعریف بھی کرتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیائی یوننان نامی خاتون کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی، جس کی پیدائش کے وقت بال گھنے تھے اور تین ماہ کے دوران اُس کے پورے جسم پر گھنے بال نکل آئے۔

ماں نے بتایا کہ پہلے اُن کی بیٹی مائیلا کے سر پر ہی گھنے بال تھے مگر اب ہاتھوں، کاندھوں، پیروں اور سینے پر بھی سیاہ گھنے بال اُگ آئے ہیں۔

- Advertisement -

والدہ کے مطابق بچی کے گال، رانوں، بازؤں پر بھی بال نکل آئے ہیں۔ ماں کے مطابق مائیلا سے پہلے اُن کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی، اُن میں سے کسی کو بھی یہ مسئلہ نہیں ہے۔

کیائی کا کہنا تھا کہ ’میں مائیلا کے جسم پر بال دیکھ کر حیران رہ گئی تھی، وہ بہت خوبصورت ہے اور میں ہر صورت اُس سے پیار کرتی رہوں گی‘۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہارمونز کے اضافی یا کم اخراج کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوتا ہے اور ہزاروں میں دو یا تین کیسز ایسے آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں