ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

گورنر سندھ اور وزیر اعظم کے معاون کی ذوالفقار مرزا سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کی سیاست میں اہم ملاقات کے بعد بڑی ہلچل شروع ہوگئی ہے، یہ ملاقات سابق وزیر داخلہ سندھ کی موجودہ گورنر سے ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کی سیاست میں اہم ملاقات ہوئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اب سے کچھ دیر قبل سابق صوبائی وزیر داخلہ اور اہم سیاسی رہنما ذوالفقار مرزا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اور ذوالفقار مرزا کی ملاقات پونے گھنٹے تک جاری رہی، جس میں وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی بھی شامل تھے، جبکہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ اُن کی اہلیہ اور وفاقی وزیر فہمیدا مرزا بھی موجود تھیں۔

- Advertisement -

ملاقات میں سندھ کی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا  نے شمولیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا اور سوچنے کے لیے وقت مانگا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں