اشتہار

ویزے کی معیاد ختم ہونے سے پاکستانیوں کومشکلات، پاکستان کی متحدہ عرب امارات سے مدد کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے ویزہ ایکسپائر ہونے سے پاکستانیوں کو درپیش مسائل میں مدد کی درخواست کردی، جس پر اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ جولوگ جہاں نوکری کرتےہیں ان کی مدد سے ویزہ توسیع کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کی اماراتی وزیرانسانی وسائل سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستانی سفیر نے پاکستانیوں کو ایکسپائر ویزہ کے مسائل پر اماراتی وزیرسے مدد کی درخواست کی۔

دوران ملاقات پروازوں کی بندش سے پاکستانیوں کودرپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستانی سفیر نے کہا پاکستانیوں کوویزہ ایکسپائر اور پرواز بندش سے یواےای جانے میں مشکلات ہیں۔

- Advertisement -

اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ جولوگ جہاں نوکری کرتےہیں ان کی مدد سے ویزہ توسیع کی جاسکتی ہے، متاثرہ ملازمین وزارت محنت سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے اماراتی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی تھی۔

ایئر لائن حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ مسافر جو گزشتہ 14 روز کے دوران ان 4 ممالک میں رہے ہوں، انہیں کہیں سے بھی متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم اماراتی شہری، یواے ای گولڈن ویزہ رکھنے والے اور سفارتی مشن کے اراکین کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں