اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کرونا کے بڑھتے کیسز، مسلم لیگ ن کا سیکریٹریٹ سیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب میں مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ اور علاقے کو سیل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مقامی انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر کے مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ کو بھی سیل کردیا۔

سیکریٹریٹ سیل کرنے کی کارروائی اسسٹنٹ کمشنر مال روڈ کی زیر نگرانی کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے دفتر کو سیل کرنے کے بعد مکان نمبر 180 ایچ کے باہر پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 6 پولیس اہلکار اور ضلعی انتظامیہ کاعملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہے گا، مسلم لیگ ن کو بھی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیکریٹریٹ سیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث 180 ایچ کی گلی سیل کو سیل کیا گیا، ہمارا سیکریٹریٹ بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے کی حدود میں واقع ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں