اشتہار

آسمان پر ’انسانی چہرہ‘ نمودار!

اشتہار

حیرت انگیز

فوٹو گرافی ایک ایسا فن ہے جس کو منوانے کے لیے تصاویر بنانے کے شوقین افراد اپنے کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دنیا اُن کی صلاحیتوں کی معترف ہوسکے۔

فوٹو گرافی کے شعبے سے وابستہ لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایک اچھا کلک نہ صرف کسی بھی کیمرہ مین کو  مشہور کرتا ہے بلکہ یہی اُن کے مستقبل کا اچھا لمحہ بھی ثابت ہوتا ہے۔

آج کل زندگی کے ہر لمحے کو تصاویر میں قید کرنا نہایت ضروری ہوگیا ہے، اس ضرورت کے ساتھ بہترین کیمرے (جو کہ زیادہ تر اسمارٹ فونز میں ہوتے ہیں) اور نئی نئی کیمرہ ٹرکس بھی سامنے آتی جارہی ہیں۔ اچھی تصویر لینے کے لیے کیمرے کے اچھا ہونے کے ساتھ طریقہ  اور تکنیک بھی معلوم ہو تو  تصاویر اور بھی خاص اور خوبصورت ہوجاتی ہیں۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کے ایک ایسے ہی نوجوان نے بادل کی ایسی تصویر لی جس کو دیکھ کر ہزاروں لوگ حیران رہ گئے۔

چودہ سالہ جرویس سمالمان آسٹریلیا کے مغربی علاقے ہوپ ٹاؤن کے رہائشی ہیں، جنہوں نے گزشتہ ہفتے شام کے وقت بادلوں کی چند تصاویر لیں۔

مزید پڑھیں: انسانی دانتوں والی مچھلی دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران

یہ بھی پڑھیں: جھیل میں انسان نما چہرے والی مچھلی کی ویڈیو وائرل

یہ نوجوان پروفیشنل فوٹو گرافر ہے ، جس نے اب تک کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور ایک بار وہ دوسرے نمبر پر بھی رہا، جس میں اُس نے سمندری بلی کی خوبصورت تصاویر بنائی تھی۔

جرویس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس تصویر کو شیئر کیا، جس میں آپ ’انسانی چہرہ‘  نما بادل دیکھ سکتے ہیں۔

اسے غور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہورہا جیسے بادل کے درمیان سے کوئی زمین کی طرف جھانک رہا ہے مگر یہ چہرہ نما کی شبیہ ہے، جو بادلوں کے جمع ہونے پر مختلف صورتوں میں سامنے آتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں