اشتہار

ایشیا پیسیفک: منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایشیا پیسیفک نے منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا پیسیفک کی جانب سے پاکستان کے منی لانڈرنگ اقدامات پر تیسری جائزہ رپورٹ کے نتائج شائع کردئیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مزید 4 سفارشات عملدرآمد مکمل کرلیا، پاکستان نے 40 میں سے 35 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے۔

- Advertisement -

ایشیا پیسیفک کی جانب سے پاکستان کو جائزہ رپورٹ میں اکثریتی عملدرآمد کی کیٹیگری ’سی‘ میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کلیدی تمام 6 امور میں عملدرآمد کی ریٹنگ حاصل کی، کلیدی امور میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، ریکارڈ کیپنگ، مشتبہ ٹرانزیکشن شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عملدرآمد ممالک میں پاکستان، اٹلی، سعودی عرب اور برطانیہ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان چوتھے جائزے کے لیے اپنی پیشرفت جاری رکھے گا، چوتھے جائزے تک بقیہ پانچ سفارشات پر عمل مکمل کرلیں گے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وسیع قانونی اصلاحات کرکے 17 قوانین کا نفاذ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں