اشتہار

شادی کی تقریب میں بھارتی اداکار کا انوکھا تحفہ، جوڑا قہقہہ لگانے پر مجبور، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں تامل فلموں کے اداکار مایلسیمی نے شادی کی تقریب کے دوران جوڑے کو منفرد تحفہ دے کر سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔

بھارتی اداکار نے ملک میں پٹرول کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث تحفے میں پٹرل کی بوتل دے کر یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ مہنگائی کے دور میں یہ کتنا قیمتی ہے، مایلسیمی نے حکومت کے خلاف ایک طرح سے احتجاج بھی ریکارڈ کرا دیا، اس انوکھے تحفے نے شادی کی تقریب کو بھی یادگار بنا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے بوتل میں تقریباً 5 لیٹر پٹرول جوڑے کو دیا۔

- Advertisement -

میلسیمی کا کہنا ہے کہ میں نے اس تحفے کے ذریعے حکومت کے خلاف اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اب تک کوئی توجہ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی ریاست تومل ناڈو کی حکومت نے فی لیٹر پٹرول میں 3 روپے مزید بڑھا دیے ہیں، متعلقہ ادارے کو چاہیے کہ عوام کا خیال کریں۔ مہنگائی کے اس دور میں پٹرول کی بڑھتی قیمتیں عوام برادشت نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ مذکورہ اداکار ناصرف شوبز سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ بھی لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں