اشتہار

تصویروں میں فرق تلاش کریں!

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز اردو نے قارئین کی دلچسپی کو دیکتے ہوئے پہیلی سلسلے کا آغاز کیا تھا، جن میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی ریاضی اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جاتا ہے۔

یوں تو انٹرنیٹ پر روز ہی متعدد پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کر کے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرتے ہیں اور پھر وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

- Advertisement -

آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت خاص اور دلچسپ ہے، جس کا جواب یقیناً مشکل ہے کیوں کہ آپ کی بصارت کا امتحان ہے۔

درج ذیل پہیلی میں نظر آنے والی تصویر میں دو گھروں کا منظر دکھایا دیا ہے لیکن دونوں گھروں میں کچھ چیزیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

آپ نے تصویر دیکھ کر بتانا ہے کہ دونوں تصویروں میں معمولی کا فرق کیا ہے۔

تو آپ کے خیال میں اس پہیلی کا درست جواب کیا ہوگا؟ آپ نے جواب تلاش کرلیا نہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ درست جواب کیا ہے۔

دراصل دونوں تصویری بظاہر ایک جیسی ہیں لیکن ایک تصویر کوبغور دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں میں پانچ چیزوں کا فرق ہے۔

پہلی تصویر میں سورج پر بادل موجود ہے، کھڑی پر تین خانے بنے ہوئے ہیں، دروازے کے آگے سے پائےدان غائب ہے، دروازے کے اوپر روشن دان نہیں بنا ہوا اور سائیڈ میں موجود لکڑی کی باڑ صحیح سلامت ہے جبکہ دوسری تصویر مذکورہ اشیاء کا فرق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں