تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

بحرالکاہل کی پہنچان "نایاب مچھلی” معدومیت کا شکار

ماہرین جنگلی حیات نے تیزی سے شکار کئے جانے والی بحرالکاہل کی بلیو فِن ٹُونا مچھلی کی نسل سے متعلق خوفناک انکشاف کیا ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کی بین الاقوامی انجمن آئی یُو سی این نے خطرے سے دوچار انواع کی تازہ ترین سُرخ فہرست مرسیل میں ایک اخباری کانفرنس میں جاری کی ہے،جس میں بین الاقوامی گروپ نے بحرالکاہل کی بلیو فِن ٹُونا مچھلی کے معدوم ہو جانے کے خطرے کو ایک درجہ کم کرتے اسے معدومی کےخطرے سے دوچار قرار دے دیا ہے۔

مذکورہ گروپ ابھی بھی ممالک پر زور دے رہا ہے کہ ماہی گیری کے مقامی ماحولیات کے لیے متوازن طریقوں پر مسلسل کاربند رہیں، کیونکہ کئی سالوں سے جاری مچھلی کے حد سے زیادہ شکار کے باعث ذخائر انتہائی کم رہ گئے ہیں۔

اس گروپ کا کہنا ہے کہ ذخیرے کے تجزیے کے تازہ ترین اعداد وشمار کی دستیابی کے بعد کی تجدید میں بحرالکاہل کی بلیو فِن ٹُونا مچھلی ’’غیرمحفوظ‘‘ سے ’’معدومی کے خطرے سے دوچار‘‘ کے زمرے میں منتقل ہو گئی ہے۔

مذکورہ غیر محفوظ زمرے میں ایسی انواع شامل ہیں جنہیں جنگلی حیات میں معدوم ہونے کے انتہائی خطرے سے دوچار سمجھا جاتا ہے، خطرے کے قریب کا مطلب ہے کہ یہ انواع مستقبلِ قریب میں خطرے سے دوچار انواع کے زمرے میں آنے کے قریب ہیں یا انتہائی غالب امکان ہے کہ ایسا ہوگا۔

ماحولیاتی تحفظ کے مذکورہ گروپ نے انڈونیشیا میں پائی جانےوالی دنیا کی سب سے بڑی زندہ چھپکلی،’’ کومودو ڈریگون‘‘ کیلئے خطرے کے اپنے تجزیئے پر نظرثانی کر کے اسے بھی غیرمحفوظ سے خطرے سے دوچار کے زمرے میں کر دیا ہے۔ اس تخمینے سے نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ جانور معدوم ہونے کے بہت زیادہ خطرے سے دوچار ہے۔

Comments

- Advertisement -