اشتہار

سعودی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن(جوازات) نے وضاحت پیش کی ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراک نہ لینے والے سعودی شہری بیرون ملک نہیں جاسکتے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی شہری نے جوازات سے ان لائن استفسار کیا تھا کہ کورونا کا شکار ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں اور میں نے ویکسین کی صرف ایک ہی خوراک لی ہے لیکن اب سعودی عرب سے باہر جانا چاہتا ہوں تو اس کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک بھی لینا ضروری ہوگی؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ بیرون مملکت سفر کے لیے مکمل ویکسینیشن شرط ہے تاہم چند ایسے زمرے میں جن میں شامل افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

- Advertisement -

سعودی وزارت صحت نے جن افراد کو مستثنیٰ قرار دیا وہ بیرون مملکت جائیں تو ویکسین کی دونوں خوراکوں کی شرط عائد نہیں ہوگی اسی طرح 12 سال سے کم عمر بچے بھی اس قید سے آزاد ہیں۔

سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے خصوصی رعایت؟

وزات نے بتایا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے ایسے افراد جنہیں شفایاب ہوئے 6 ماہ سے کم کا عرصہ گزرا ہو وہ بھی بیرون ملک جاسکیں گے، وبا سے صحت یابی کے بعد ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے بھی بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔ یہ وہ زمرے ہیں جو ویکسینیشن کی شرط سے آزاد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں