اشتہار

بیٹی کی پیدائش پر گول گپے فروش کا شاندار اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کہتے ہیں کہ غریب کا دل بہت بڑا ہوتا ہے، اس جملے پر صادق آیا، گول گپہ والا، جس نے اپنی بیٹی کی پیدائش اس دھوم سے منائی کہ دنیا دنگ رہ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بھوپال میں گول گپے فروش نے اپنی بیٹی کی پیدائش اس انوکھے انداز میں منائی کہ لوگ حیرت زدہ رہ گئے، گول گپہ فروش نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر 35 سے 40 ہزار مالیت کے گول گپے کھلادئیے، غریب شخص کا یہ جذبہ ایک پیغام بھی ہے کہ بچیوں کو صنفی امتیاز سے بچایا جائے۔

آنچل گپتا نامی شخص نے بتایا کہ شادی کے بعد میری یہی خواہش رہی کہ بیٹی پیدا ہو، "کیونکہ بیٹی ہے تو کل ہے”، دو سال پہلے مجھے بیٹے سے نوازاگیا ، رواں سال سترہ اگست کا دن سے کے لئے خوشی کا پیغام لایا جب اسے خبر ملی کہ اس کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔

- Advertisement -

آنچل گپتا نے بتایا کہ کل میرے بیٹے کی دوسری سالگرہ تھی اور میں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرکے بھوپال کے لوگوں کو مفت پانی پوری دینے کا اعلان کیا اور انہیں یہ پیغام دیا کہ بیٹی ہے، کل ہے۔

گول گپہ فروش کا کہنا تھا کہ مجھے مفت میں 35 سے 40 ہزار کے گول گپے دینے میں کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ بیٹی کی خوشی میرے لئے کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہے، گپتا کی جانب سے مفت گول گپے کے اعلان پر بڑی تعداد میں لوگ ان کی دوکان پر اُمڈ آئے اور مفت میں گول گپے ملنے پر خوش نظر آئے، اس موقع پر کئی افراد نے گپتا کے اس فیصلے کی داد بھی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں