تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی سے متعلق آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا میں 25 سال کے سپاہی ضیا اکرم اور 20 سال کے مصور خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہوتے ہوئے ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 27 اگست کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -