اشتہار

ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ (بچے نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارت کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی پٹری پر گرنے والی خاتون کو معجزانہ طور پر بچا لیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک حادثہ بھارتی شہر ممبئی میں ریلوے جنکشن پر پیش آیا جہاں عورت چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کررہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے جیسے ہی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کی تو پیر پھسل گیا اور وہ سیدھی پٹری پر گر پڑی لیکن کنارے پر ہونے کے باعث خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی۔

- Advertisement -

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح خاتون پٹری پر گری جبکہ ان کے اطراف دیگر دو مسافر بھی کھڑے تھے جن میں سے ایک نے عورت کو پٹری کے کنارے پر ہی پکڑ لیا بعد ازاں دیگر مسافروں نے خاتون کو فوری طور پر ریسکیو کیا۔

مناظر میں دیکھا گیا کہ خاتون پٹری کی کناری اور چلتی ٹرین کے درمیان پھنسی ہوئی ہیں۔ ساتھی مسافر ضعیف ہونے کے باعث ٹھیک طرح عورت کو سنبھال نہ پایا تاہم اطراف میں موجود دیگر افراد نے مدد کی۔

حادثے کے بعد ریلوے پولیس اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ پڑتال کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں