اشتہار

گلی میں‌ کھڑی الیکٹریکل موٹرسائیکل سے دھوئیں کا اخراج… ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں الیکٹریکل موٹرسائیکل (ای اسکوٹر) سے دھواں خارج ہوتا نظر آرہا ہے۔

گلی میں کھڑی اس موٹر سائیکل میں سے اس قدر دھواں نکلا کہ وہاں سوائے دھوئیں کے کچھ بھی نظر نہیں آیا۔

ان پٹراؤ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو کو اب تک ساڑھے سات ہزار صارفین دیکھ کر حیران ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر دو موٹرسائیکلیں کھڑی تھیں، جن میں سے ایک کی سیٹ کے نیچے سے اچانک دھواں نکلنا شروع ہوا۔

قریب میں کھڑے شہری دھواں دیکھ کر موٹر سائیکل کے قریب آئے اور انہوں نے اس کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ ایک شہری نے سیٹ کو اوپر سے ہٹایا تو ایک دم تیزی سے فوارے کی طرح دھواں نکلا۔

چند ہی سیکنڈ میں جہاں سے دھواں خارج ہورہا تھا، وہاں آگ کا شعلہ نکلا اور اُس نے پوری موٹرسائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوئے اور وہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر مقام سے پیچھے ہٹ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں