اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

پاگل کتے کو مارنے کی کوشش کے دوران پانچ سالہ بچی جاں‌ بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع بکھر میں پاگل کتے کو فائرنگ سے ہلاک کرنے کے دوران  بچی جاں بحق ہوگئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز غلام عباس کے مطابق بکھر کے نواحی علاقے پنچ گرائیں میں ایک شہری نے تنگ آکر پاگل کتے کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی کوشش کی۔

فائرنگ کے دوران پانچ سال کی بچی اس کی زد میں آئی، جس کے سر پر گولی لگی۔

- Advertisement -

اہل خانہ بچی کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال لے کر پہنچے، جہاں ڈاکٹرز نے اُسے طبی امداد دے کر زندگی بچانے کی کوشش کی مگر خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔

بچی کی اچانک موت پر اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی جبکہ ماں بھی غم سے نڈھال ہے۔ پولیس نے بچی کی موت کا پرچہ درج کر کے گولی کا خول اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق شہری نے دور کھڑے ہوکر کتے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو کتا اپنی جگہ سے ہٹ گیا تھا، جس کے باعث گولی بچی کے سر پر جاکر پیوست ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں