اشتہار

دنیا کی طویل القامت لڑکی کس سنگین بیماری میں‌ مبتلا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول : ڈاؤن سنڈروم سمیت کئی نایاب بیماریوں میں مبتلا ترک خاتون کو دنیا کی طویل القامت خاتون کا اعزاز مل گیا۔

عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والی  رومیصہ گلیجی کا قد 7 فٹ 7 انچ ہے جو کئی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث وہیل چیئر کی محتاج ہیں۔

ڈاؤن سنڈروم سمیت دیگر سنگین جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود قد کے اعتبار سے وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب رہیں۔

- Advertisement -

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بدھ کو ترک خاتون کی تفصیلات جاری کیں، جس میں کہا گیا ہے کہ رومیصہ نے اس سے قبل 2014 میں سب سے طویل قامت ٹین ایجر لڑکی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

ترکی کی نو عمر لڑکی کا قد ویور سنڈروم نامی بیماری کی وجہ سے بہت تیزی سے بڑھا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے باعث بچے بہت تیزی سے نشونما پاتے ہیں اور اس میں مبتلا افراد کا قد عموماً زیادہ ہوتا ہے اور ہڈیوں کی ساخت بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے سب سے طویل قامت مرد کا ریکارڈ بھی ترکی کے پاس ہے۔ ترکی کے سلطان کوسن آٹھ فٹ اور 2.8 انچ کے ساتھ دنیا کے سب سے طویل قامت شخص قرار پائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں