اشتہار

قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر صنم جنگ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد سے انٹرنیٹ پر جیسے میمز کا طوفان آیا گیا ہے، عام شہریوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی بھارتی سورماؤں پر طنز و مزاح کے نشتر چلا رہے ہیں۔

انہیں شخصیات میں ٹی وی میزبان و اداکارہ صنم جنگ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے دوستوں و اہل خانہ کے ہمراہ ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر بھارتی ٹیم کے پرستاروں کو (موقع موقع) گانا گاکر آئینہ دکھا رہی ہیں۔

تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صنم جنگ بھارت کو مخاطب کرکے کہتی ہیں کہ ‘انڈیا یہ تمہارے لیے ہے اور پھر سب موقع موقع گانا گانا شروع کردیتے ہیں’۔

- Advertisement -

تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ صنم جنگ نے کیپشن میں ‘پاکستان زندہ باد’ بھی تحریر کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘اس لمحے کےلیے ہم کئی برس سے انتظار کررہے تھے، پاکستانی ٹیم نے دل جیت لیا’۔

صنم جنگ نے ‘پوری قوم کو جشن منانے کا موقع فراہم کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا اور آخر میں ویڈیو میں بھارتی پرستار کو تلاش کرنے کا ٹاسک دیا’۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا، پاکستان کو اس تاریخی فتح سے ہمکنار کرنے کےلیے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 152 رنز کی ناقابل شراکت قائم کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں