اشتہار

‘اپنی دادی کے پاس جارہا ہوں’ نوجوان کی سیلفی ویڈیو کے دوران خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ‘اپنی دادی کے پاس جارہا ہوں’ بھارتی شہری نے سیلفی ویڈیو کے دوران اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

سیلفی کا جنون نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیلنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے لیکن بھارت میں ایک نوجوان نے سیلفی ویڈیو کے دوران خودکشی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ریاست حیدرآباد کی وینکٹیشور کالونی کا رہائشی 28 سالہ ملیشم اشوک نے منگل کے روز اپنے گھر میں سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ ‘میں اپنی دادی کے پاس جارہا ہوں’ اور ویڈیو اپنے دوست کو بھیج دی۔

- Advertisement -

ویڈیو اپنے دوست کو بھیجنے کے بعد نوجوان نے گھر میں خود کو پھانسی لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کو تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس نے نوجوان کی لاش کو قبضے لیکر پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں