اشتہار

دنیا کا سب سے بڑا سانپ؟ سانپ کو کرین سے اٹھانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرین کی مدد سے طویل القامت سانپ کو اٹھانے کی ویڈیو نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔

چند روز قبل خطرناک سانپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاری کاموں کےلیے استعمال ہونے والی کرین کے ذریعے ایک بڑے سانپ کو اٹھایا جارہا ہے۔

سانپ سے متعلق گمان کیا جارہا ہے کہ اژدھا ہے کیوں کہ عموماً اژدھا ہی اتنا بڑا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کئی ہفتوں پرانی ہے تاہم اب تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس سے متعلق لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سانپ ہے جسے برساتی جنگلات سے کرین سے اٹھایا جارہا ہے۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سانپ کی لمبائی 6 اعشاریہ 1 فٹ تک ہے، سانپ کی لمبائی اور وزن سے متعلق اب بھی انٹرنیٹ پر تبصرے جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں