اشتہار

بابراعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

اشتہار

حیرت انگیز

رنز کی مشین بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور نصف سنچری بناتے ‏ہوئے ویرات کوہلی کا بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ففٹیز پلس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویرات کوہلی 45 اننگز میں 13 ففٹی پلس کے ساتھ سرفہرست تھے تاہم بابراعظم نے نمیبیا کے خلاف نصف سنچری ‏بنائی اور 70 رنز کی باری کھیل کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

- Advertisement -

Image

بابراعظم نے 49 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ آج کی اننگز کے ساتھ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ‏میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں محمد حفیظ 2450 رنز کے ساتھ پہلے اور بابراعظم 2396 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں