اشتہار

تصاویر میں‌ پُراسرار مخلوق دیکھ کر سب کے دل دہل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے شہر اونٹاریو کے پہاڑی مقام پر سیر و تفریح کرنے والے نوجوان نے کی تصویر میں پُراسرار مخلوق بھی آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اٹ پر سلائسڈ اپ بیف نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ کینیڈا کے اس خوبصورت مقام پر اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کے لیے گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کئی گھنٹے پیدل سفر کر کے اس مقام تک پہنچے اور وہاں پر یادگار کے لیے تصاویر بھی محفوظ کیں۔

- Advertisement -

تفریح کی غرض سے جانے والے نوجوان نے بتایا کہ جب میں نے یہ تصویر گھر آکر دیکھی تو پیچھے پہاڑی کے پتھر پر ایک سفید چیز (مخلوق) نظر آئی، جس کو دیکھ کر ہم سب حیران رہ گئے کیونکہ جب ہم وہاں موجود تھے تو کوئی بھی نہیں تھا۔

’تصویر میں وہ ڈھلان کی طرف ٹانگیں لٹکا کر سوتا نظر آرہا ہے، جس کا چہرہ بھی واضح نہیں ، ہمیں معلوم نہیں ہے کہ یہ شخص کون ہے‘ْ

اس تصویر کو صارفین دیکھ کر خوف زدہ ہوئے جبکہ کچھ نے اسے ترمیم شدہ (ایڈیٹڈ) قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں