اشتہار

گیس بحران: ‘عوام کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس بحران پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، گیس بحران کے سبب غریب افراد ہوٹل اور تندور سے کھانا اور روٹی خریدنے سے قاصر ہیں۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ تبدیلی سرکار جب سے آئی ہے ملک مسلسل توانائی بحران کا شکار ہے۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاخیر کے باعث تاریخ کے مہنگے ترین ایل این جی سودے کیے گئے، ایل این جی کی خریداری 30ڈالر ایم ایم سی ایف ڈی پر کی گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا مؤقف ہے کہ ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نیپرا نے آرایل این جی پلانٹس کو فیول نہ ملنےکی وجہ سے پیسے نہیں کاٹے بلکہ گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، بلوچستان کے علاقے سوئی میں پایا جانے والا گیس کاذخیرہ ہمیں کہیں نہیں مل رہا۔ وفاقی وزیر نے مزید وضاحت کی کہ سردیوں میں آنے والےگیس بحران کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں