اشتہار

سعودی فرمانروا کی ذاتی دلچسپی کے بعد مصر کی سر جڑی بچیاں نئی زندگی کی شروعات سے ایک قدم دور

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی  فرمانروا کی ہدایت پر ڈاکٹرز نے مصر سے تعلق رکھنے والی پیدائشی سر جڑی بچیوں کو علیحدہ کرنے کے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی بچیوں کے نام سارہ اور سلمہ ہیں، جن کی عمریں دو سال ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر جڑے رہنے کی وجہ سے بچیوں کی نفسیاتی اور جسمانی نشوونما بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے نوٹس اور علاج کی پیش کش کے بعد دونوں بچیاں گزشتہ منگل کو والدین کے ساتھ ریاض پہنچیں، ان بچوں کے علاج کے تمام اخراجات شاہ سلمان برداشت کریں گے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر آپریشن کی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ جلد ہی دونوں بچیاں ایک نئی زندگی کی شروعات کریں گی۔ یہ دونوں بچیاں وزارتِ نیشنل گارڈ کے کنگن عبداللہ چلڈرن اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ماہر ڈاکٹر کا ایک پینل اُن کی چوبیس گھنٹے نگرانی کررہا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کے سر پیدائشی طور پر جڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ آزادنہ نقل و حرکت کرنے سے قاصر ہیں، اسی وجہ سے اہل خانہ اور بچیوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ والدین نے سعودی فرمانروا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی ڈاکٹرز کا بروقت اقدام، دھڑ جڑے بچوں کو نئی زندگی مل گئی

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان کی ہدایت پر دھڑ جڑے بچوں کو نئی زندگی ملنے کا امکان

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بائیس ممالک سے تعلق رکھنے والے 118 دھڑ یا سر جڑے بچوں کا سعودی ڈاکٹر کامیاب آپریشن کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں