اشتہار

سوناکشی سنہا نے کترینہ کیف کو شادی کی مبارکباد کیوں نہیں دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی اداکارہ کترینہ کیف کو شادی کی مبارک باد نہ دینے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارائیں کترینہ کیف اور سوناکشی سنہا انڈسٹری میں اچھی دوست ہیں اور دونوں کو اکثر اوقات ساتھ بھی دیکھا جاچکا ہے۔

لیکن سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف کی شادی کے لیے بہت پرجوش ہیں اور وہ جوڑے کو ذاتی طور پر ملاقات کرکے ہی شادی کی مبارک باد دیں گی۔

- Advertisement -

سوناکشی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی اور ساتھی اداکارہ کو فی الفور شادی کی مبارک باد دینے سے گریز کیا۔

سوناکشی کا کہنا تھا کہ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں لیکن کترینہ اور وکی کوشل کو شادی کی مبارک باد ذاتی طور پر ملاقات کرکے ہی دوں گی۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آگئیں۔

دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی اور کلہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کترینہ کیف سرخ عروسی جوڑا زیب تن کی ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں