اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کترینہ کیف نے شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے شوہر وکی کوشل کے ساتھ شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ انسٹاگرام پر نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں جنہیں ان کے مداح خوب سراہا رہے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصاویر میں ان کی ہلدی کی رسم ہورہی ہے۔

- Advertisement -

کترینہ کیف ان نئی تصاویر میں وکی کوشل اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ نہایت خوش اور ہلدی کی تقریب انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ایک تصویر میں کترینہ کیف کو وکی کوشل کو ابٹن لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’شکر، صبر، خوشی، لکھا۔‘

دوسری جانب وکی کوشل کی جانب سے بھی مداحوں کے ساتھ اس رسم سے لی گئی خوبصورت تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ’شکر، صبر، خوشی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی دو روز قبل راجستھان میں انجام پائی جس میں خاندان کے قریبی لوگ، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

انسٹاگرام پر جاری تصاویر کے ساتھ شادی کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کترینہ کیف نے کہا تھا کہ ’ہر اس چیز کے لیے ہمارے دلوں میں صرف پیار اور شکر گزاری ہے جو ہمیں اس لمحے تک پہنچانے کا ذریعہ بنی۔ نئے سفر کی شروعات پر ہم آپ سب کی دعاؤں اور محبت کے طلبگار ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں