اشتہار

پریانکا گاندھی کی جگہ پریانکا چوپڑا کا نعرہ، مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارت میں کانگریس رہنما نے جلسے کے دوران غلطی سے پریانکا گاندھی کی جگہ پریانکا چوپڑا کا نعرہ لگا دیا، مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کے رہنما نعرے کے بہاؤ میں ایسے بہے کہ پریانکا گاندھی کی جگہ پریانکا چوپڑا کا نام لے لیا، نعرے سے اسٹیج پر موجود دیگر رہنما بھی چونک اٹھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود رہنما اپنی پارٹی کے لیڈران کے لیے نعرے بلند کررہا ہے، اس نے ایک ایک کر کے سب لیڈران کے نام لیتے ہوئے نعرہ لگایا لیکن بعد میں کچھ منفرد ہوا۔

- Advertisement -

جیسے ہی پریانکا گاندھی کا نام آیا تو معاملہ اچانک پلٹ گیا اور اس نے غلطی سے پریانکا گاندھی کی جگہ پریانکا چوپڑا کے نام کا نعرہ لگا دیا۔

’پریانکا چوپڑا زندہ باد‘ جس پر پہلے تو جلسے موجودہ شرکا نے بھی نعرہ دہرادیا لیکن بعد میں سب خاموش ہوگئے۔ بعد ازاں کانگریس رہنما نے نام درست کرکے دوبارہ نعرہ لگایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں