اشتہار

‘براہ راست سعودی عرب آنے پر پابندی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ‘

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی ہے کہ حکام نے پاکستان سمیت چھے مالک کے لیے براہ راست سعودی عرب آنے پر پابندی ختم کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوازات کی جانب سے یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب ایک شہری نے استفسار کیا کہ کیا میں افغانستان سے مملکت براہ راست آسکتا ہوں کیوں کہ میں نے سعودی عرب میں ویکسینیشن نہیں کرائی ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 6 ممالک سے مسافروں کی براہ راست مملکت آنے پرپابندی ختم کردی ہے، پابندی والے ممالک میں افغانستان بھی شامل تھا۔

- Advertisement -

مذکورہ ممالک سے تمام ویزا ہولڈرز براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی انہیں مملکت آنے پر 5 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے بڑی خبر!

پانچ دن ہوٹل قرنطینہ کے دوران مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

جوازات کا کہنا تھا کہ اب دیگر ممالک میں 14 دن گزارنے کی ضرورت نہیں بلکہ براہ راست مملکت آنے سے قبل ہی سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موجود ہوٹلوں میں پانچ دن قرنطینہ بکنگ قبل از وقت کرانا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں