تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

امریکا میں اومیکرون ویرینٹ سے پہلی موت

واشنگٹن: کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے امریکا میں پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پھیلاؤ جاری ہے، ریاست ٹیکساس میں اومیکرون سے ہلاک ہونے والے شخص کی عمر پچاس سے 60 سال کے درمیان تھی۔

زندگی کی بازی ہارنے والے شخص نے ویکسین نہیں لگوائی تھی اور اسے صحت کے دیگر مسائل کا بھی سامنا تھا۔

امریکا میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں 73 فیصد اومیکرون ویرینٹ کے ہیں۔ اومیکرون کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ، نئی پابندیوں کا عندیہ سامنے آگیا

ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ اومیکرون کا پھیلاؤ تیز ہونے پر نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں ایک دن میں اومیکرون کے آٹھ ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے عوام سے بوسٹر ڈوز لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے مزید پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔

یورپی حکومتیں بھی نئے ویرینٹ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اٹھا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -