اشتہار

ملکہ برطانیہ کے محل میں داخلے کی کوشش کرنے والا مسلح شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے جو ملکہ برطانیہ کے محل میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کو برطانوی شاہی خاندان کی شاہی رہائش گاہ ونڈسر کیسل (محل) میں مسلح شخص نے کرسمس کی تقریب کے دوران داخل ہونے کی کوشش کی۔

مسلح نوجوان داخلے کی کوشش کررہا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار نے محل کے گراؤنڈ میں ہی مسلح شخص کو دھرلیا، جس کے باعث تقریب میں کوئی افراتفری پیدا نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں