8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

نوجوان پر بجلی آگری، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: انڈونیشیا میں نوجوان پر اچانک آسمانی بجلی آگری جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نوجوان پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

جکارتہ کے شمال میں بھاری مشینری کا کام کرنے والی ایک کمپنی کے میں بطور گارڈ ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ اس پر اچانک بجلی آگری۔

- Advertisement -

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص بارش کے دوران ہاتھ میں چھتری لیے روڈ پر چل رہا ہے چند سیکنڈ کے بعد ایک آسمانی بجلی اس پر آگرتی ہے۔

ویڈیو میں چنگاریاں اڑتی ہوئی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں، بجلی گرتے ہی نوجوان زمین پر گر جاتا ہے اور اس کے ساتھی اس کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص خوش قسمتی سے جان لیوا حادثے سے بچ گیا لیکن اس کے ہاتھ جھلس گئے، اسے فوری طور پر علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا اور اب وہ گھر پر صحت یاب ہورہا ہے۔

یہ خیال کیا جارہا ہے کہ گارڈ کے ہاتھ میں واکی ٹاکی تھا جس نے آسمانی بجلی کو اپنی طرف متوجہ کیا یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ چھتری لے جانے سے آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں