جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی 54.2 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں: وزارت صحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی 54.2 ملین خوراکیں شہریوں کو لگا دی ہیں جبکہ بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مملکت کی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب کے تمام شہروں میں کورونا ویکسین کی 5کروڑ 42لاکھ 90ہزار 307 خوراکیں دی گئیں، کورونا ویکسین کی پہلی خوراک25.2ملین جبکہ دوسری23.49ملین دی گئی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 19 لاکھ 28ہزار سے زائد معمر افراد کو کورونا کی خوراکیں دی گئیں۔ مملکت نے بوسٹر ڈوز کا آغاز 20 اکتوبر 2021 کو کیا جبکہ ویکسی نیشن کا پہلامرحلہ17دسمبر2020 سے شروع ہوا تھا۔

- Advertisement -

ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز18فروری2021کو کیا گیا۔ سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا فری سعودیہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، سعودی عرب میں شہری تیزی کے ساتھ بوسٹر ڈوز لگوا رہے ہیں۔

مملکت میں اب تک5.5 ملین افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں