جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

اسپائیڈر مین کا ایک اور عالمی اعزاز!

اشتہار

حیرت انگیز

اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم نووے ہوم نے اس ہفتے کے اختتام پر دنیا بھر میں باکس آفس پر 1.69 بلین ڈالر کمائی کا ریکارڈ بناڈالا۔

اسپائیڈر سیریز فلم نے کمائی میں جراسک ورلڈ اور دی لائن کنگ جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے بالترتیب 1.67 اور 1.66 بلین ڈالر سمیٹے تھے۔

اس فلم نے چھٹے ہفتے میں ڈومیسٹک سینما پر تاحال 721 ملین ڈالر اور بین الاقوامی سطح پر 970.1 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسپائیڈر مین نووے ہوم نے یہ عالمی ریکارڈ چین میں ریلیز ہوئے بغیر توڑا ہے جو کہ فلموں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ سمجھی جاتی ہے۔

فلم کی ریلیز کو ابھی صرف 6 ہفتے ہی ہوئے ہیں اور شمالی امریکا میں 14.1 ڈالر کی آمدن کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہوگئی ہے۔

یہ فلم برطانیہ میں اب تک 116 ملین ڈالرز، میکسیکو میں 73.3 ملین ڈالر، جنوبی کوریا میں 60.6 ملین ڈالر اور فرانس میں 59.9 ملین ڈالر کما چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں