اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کا اسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد انہیں واپس وزیراعلیٰ ہاؤس لے جایا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ اپنے گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم کا یومِ سوگ: کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروبار بند

واضح رہے کہ ایم کیو ایم ریلی پر پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، ایم کیو ایم رہنماؤں نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں