اشتہار

کروڑوں ڈالرز مالیت کی گاڑیوں سے بھرے بحری جہاز میں آتشزدگی

اشتہار

حیرت انگیز

بحری جہاز میں آگ لگنے پر عملے نے ووکس ویگن، پورشے، آڈی اور لیمبرگینی گاڑیوں سے بھرے بحری جہاز کو سمندر میں چھوڑ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جہاز میں آتشزدگی کا واقعہ بحراوقیانوس میں پیش آیا جہاں 17 ہزار میٹرک ٹن کا سامان رکھنے کی گنجائش والے بحری جہاز کو بیچ سمندر میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

پرتگال کی بحریہ نے جہاز کے عملے کو باحفاظت جلتے ہوئے جہاز سے نکال لیا ہے۔

- Advertisement -

شپ میں کروڑوں ڈالر مالیت کی تین ہزار 965 ووکس ویگن اے جی اور پورشے، آڈی اور لیمبرگینی کی گاڑیاں بھی تھیں جب کہ بینٹلی کمپنی کی 189 گاڑیاں بھی تھیں جن کی لاگت تقریباً کل تین کروڑ ڈالر تھی۔

دو سو میٹر لمبے بحری جہاز کی شناخت فیلیسیٹی ایس کے نام سے ہوئی ہے جو اب پرتگال ازوز آئی لینڈ کی جانب بہہ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیلیسیٹی ایس امریکہ تک وہ گاڑیاں پہنچا رہا تھا جو جرمنی کی کمپنی نے بنائی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں