اشتہار

کورونا کی پابندیوں کے خاتمے کا تحریری حکم نامہ وفاق اور صوبوں کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا کی پابندیوں کے خاتمے کا تحریری حکم نامہ وفاق اور صوبوں کو ارسال کردیا گیا ہے اور کہا پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ فوری طور نافذ العمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک سے کورونا کی پابندیوں کے خاتمے کا تحریری حکم نامہ تیار کرلیا گیا ، حکم نامہ این سی او سی نے تیارکیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے حکم نامہ وفاق اور صوبوں کو ارسال کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی نے ملک میں کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، کورونا کی صورتحال میں بہتری پر پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ہوا۔

- Advertisement -

این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ، ہیلتھ سسٹم پر دبائو میں نمایاں کمی آئی ہے اور مکمل ویکسینیٹڈ افراد کیلئے کورونا پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ کیا ، کورونا کی پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ فوری طور نافذ العمل ہے۔

مراسلے کے مطابق ویکسی نیٹڈ افراد شادی سمیت تمام تقریبات میں شریک ہو سکتے ہیں،ڈائننگ سمیت سینما، پارک، مزارات جا سکیں گے۔

این سی او سی نے کہا کہ ملک بھر میں شہریوں کیلئے ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی اور مساجد، عبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم کردی ہے ، تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں