اشتہار

خام تیل کی قیمتوں میں کو پھر پر لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی منڈی میں خام کی تیل قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، برینٹ تیل کی قیمت میں 7 ڈالر 69 سینٹ کا اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 115.62 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 112.12 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر 69 سینٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کچھ روز قبل چینی معیشت میں ممکنہ سست روی سے تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔

چوبیس گھنٹوں میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں دس فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد برینٹ خام تیل 8 ڈالر 74 سینٹ کمی سے 100.88 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا تھا۔

خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 9 ڈالر 34 سینٹ کمی کے بعد 96.89 ڈالر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ روس کے نائب وزیراعظم نے روسی تیل پر پابندی لگانے اور یورپ کا انحصار روسی تیل پر کم کرنے پر متنبہ کیا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں