18.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کتے جیسا نظر آنے کیلیے شخص نے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کتے جیسا نظر آنے کے خواب کو پورا کرلیا اور اس کے لیے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے ایسی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا۔

جاپانی شخص نے بڑے بالوں والا کتا بننے کے لیے ZEPPET نامی ایجنسی کی خدمات لیں جو فلموں، اشتہارات اور دیگر تفریحی سہولیات کے لیے ملبوسات تیار کرتی ہے۔

- Advertisement -

جاپانی میڈیا کے مطابق کتے والے لباس کی تیاری پر  12 لاکھ سے زیادہ کی لاگت آئی ہے اور اسے بنانے میں 40 دن لگے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوکو نامی اس شخص نے کہا کہ میں نے کتے والا لباس بنوایا ہے اور جب میں اسے پہنتا ہوں تو یہ بالکل اصلی لگتا ہے، یہ میرا پسندیدہ جانور ہے۔

https://twitter.com/zeppetJP/status/1513336198856851461?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1513336198856851461%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Foffbeat%2Fjapanese-man-spends-rs-12-lakh-to-become-a-dog-3008149

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں