اشتہار

ایمان مزاری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے، مضحکہ خیز اور من گھڑت ہیں جو شکایت کنندہ کے مذموم مقاصد اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔

درخواست کے مطابق ایمان مزاری ایک سخت مجرم نہیں ہے اور نہ ہی اس سے پہلے سزا یافتہ ہے ایمان مزاری معاشرے کا ایک قابل احترام شخصیت ہیں اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں کے لیے مشہور ہے ایمان مزاری عدالتی آفیسر ہے فرار ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ درخواست گزار شکایت کنندہ بہت زیادہ بااثر ہیں۔

پاک فوج کی شکایت پر ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری کو پولیس کی ہٹ دھرمی سے محفوظ نہیں رکھا گیا تو اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ایمان مزاری پولیس کے ہاتھوں اپنی جلد گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست کی جا رہی ہے فوری ایف آئی آر غلط ہے اور الزامات مضحکہ خیز ہیں اس لیے درخواست گزار گرفتاری سے قبل ضمانت کی رعایت کا حقدار ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے ایمان مزاری جہاں اور جب ضرورت ہو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے کیونکہ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے تیار ہے اگر فوری درخواست قبول نہیں کی جاتی ہے تو ایمان مزاری کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا انصاف کے مفاد میں درخواست گزار کو عبوری ضمانت دی جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں