اشتہار

واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی تعداد 512 کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی تعداد بڑھا کر 512 کردی۔

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین میسنجر ایپ واٹس ایپ نے مئی 2022 میں ری ایکشنز فیچر متعارف کرانے کے ساتھ گروپ چیٹ اراکین کی تعداد میں دگنا اضافہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اب واٹس ایپ میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

- Advertisement -

واٹس ایپ صارفین اب کسی گروپ میں 256 کی بجائے 512 افراد کو شامل کرسکتے ہیں، یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں ان تمام صارفین کو دستیاب ہے جن کا واٹس ایپ اپ ٹو ڈیٹ ہے۔

اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب ہے یا نہیں تو ایپ اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں،
اس مینیو میں کری ایٹ گروپ کے آپشن پر کلک کریں اور اپنے کانٹیکٹس میں سے ایک یا 2 کے ناموں کا انتخاب کریں۔

ایسا کرنے پر اوپر نیو گروپ کی ہیڈنگ کے نیچے لکھا آئے گا کہ 512 میں سے کتنے اراکین کو آپ سلیکٹ کرچکے ہیں۔

ویسے تو ٹیلیگرام کے ایک گروپ میں 2 لاکھ افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے مگر واٹس ایپ میں طویل عرصے سے ایک گروپ کی حد 256 اراکین تھی، تو یہ نیا اضافہ یقیناً مقبول گروپس کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں