12.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

بلوچستان میں وزیراعلیٰ اور حکومتی اراکین میں ڈیڈ لاک، بجٹ تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور حکومتی اراکین کے درمیان ترقیاتی منصوبوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا گیا تھا، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان اور حکومتی اراکین میں ترقیاتی منصوبوں پر اختلافات اب تک برقرار ہیں، جس کے باعث اب تک بجٹ اجلاس شروع نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختلافات بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے پر ہے، ان اختلافات کے باعث اسمبلی کا بجٹ اجلاس 2 بار پہلے بھی ملتوی کیا جاچکا ہے،

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اختلافات کی وجہ سے آج دوپہر 12 بجے طلب کیا گیا کابینہ اجلاس بھی تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے، بجٹ پیش کرنے سے قبل صوبائی کابینہ نے منظوری دینی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں