20.9 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض موصول ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سخت معاشی صورتحال میں پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کہ چین سے2.3 بلین ڈالر کا قرض موصول ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض موصول ہو گیا چین کی جانب سے قرض کی رقم آج اسٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوگئی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین کی جانب سے رقم ملنے پر زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔

- Advertisement -

دو روز قبل وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ چین کے کنسورشیم بینکوں کے ساتھ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے لین دین میں سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ کی رقم اور بیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں اضافہ کا مطالبہ کیا تھا کیا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے رائٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی رقم اوربیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں اضافہ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں