منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

این اے149:جاویدہاشمی نےآزادحیثیت سےکاغذات جمع کرادیئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: این اے 149 میں ضمنی الیکشن کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانےکاآج آخری دن ہے، جاوید ہاشمی سمیت دیگرامیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے۔

جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشست پر سولہ اکتوبرکوانتخاب ہونا ہے، حلقہ این اے 149 کے لئے جاوید ہاشمی نےکاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ہوتے ہوئے وہ استعفیٰ نہیں دیناچاہتے تھے، پی ٹی آئی نے ایسےاقدامات کئےگئےجوووٹرزکی توہین تھی۔

اس نشست پرپیپلزپارٹی نے ڈاکٹرجاوید صدیقی کو امیدوار نامزد کیا ہے، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما ملک عون عباس اورخالد خاکوانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سےنامزدگی فارم جمع کرائے، اور پیپلز پارٹی کے ملک عامرڈوگر نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائے،انہوں نےدعویٰ کیاکہ انہیں جاویدہا شمی کی سپورٹ پرمجبورکیا گیا لیکن انھوں نےانکارکردیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں