منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن کا عمران‌ خان کے مبینہ الزامات کا نوٹس ، تقاریر کا ریکارڈ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مبینہ الزامات کا نوٹس لے لیا اور تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کے مبینہ الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا۔

خط میں الیکشن کمیشن نے پیمرا سےعمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا ، الیکشن کمیشن نے بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پرالزامات عائد کیے ، پیمرا سے ریکارڈ موصول ہونے پر الیکشن کمیشن اس کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں عمران خان سے الزامات کے شواہد طلب کیےجائیں گے ، جس کے بعد الیکشن کمیشن چیئرمین تحریک انصاف سے مبینہ الزامات پر وضاحت بھی طلب کرے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فیاض الحسن چوہان کے بیانات کا بھی نوٹس لے لیا اور پیمرا کو خط میں فیاض چوہان کے نجی ٹی وی کو انٹرویو کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کے مبینہ الزامات کا جائزہ لیا جائے گا، مشاورتی اجلاس میں فیاض چوہان کو نوٹس اور وضاحت مانگنے کا فیصلہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں