جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کی کامیابی پر عفت عمر بھی بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر اداکارہ و میزبان عفت عمر بھی بول پڑیں۔

اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کو سراہا ہے۔

عفت عمر اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتی دکھائی دیتی تھیں تاہم اب انہوں نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی جیت کے بعد جماعت کی کامیابی کو سراہا ہے۔

- Advertisement -

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عفت عمر نے لکھا کہ’عوامی رائے کی بات ہے اور اگر اکثریت پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ ہے تو ہے اکثریت جیت گئی‘۔

خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1 نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں