اشتہار

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے جوبائیڈن کورونا کے خلاف مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں اور دو بوسٹر ڈوز بھی لگوا رکھی ہیں، اس لیے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ ہورہے ہیں اور وہیں سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

امریکی صدر کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا کی معمولی علامات موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ روز خشک کھانسی، نزلہ زکام اور جسم درد کی شکایت کی، جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔

دوسری جانب ان کی اہلیہ جل بائیڈن کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے، اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

خیال رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر پہلی مرتبہ کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں