ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ ان کے خلاف پی ٹی آئی نے عدم اعتماد اپریل کے پہلے ہفتے میں جمع کرائی تھی۔

ذرائع نے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیساتھ نئے اسپیکر کے انتخاب کا بھی امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کا نام فائنل کرچکی ہے جب کہ ڈپٹی اسپیکر کیلیے 2 امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرچکی ہے جن میں واثق قیوم اور تیمور مسعود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید کا ایک بیان آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی نے دوست مزاری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فارغ کرنے کا فیصلہ

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ دوست مزاری پی ڈی ایم فل بینچ کی سربراہی کرینگے اس لئے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں