ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پی پی قیادت اور کارکن کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی۔

- Advertisement -

سابق صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی خونریزی روکنے کیلیے کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کے رائے شماری کے جمہوری حق کی حمایت کرے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور یک طرفہ اقدامات کے 3 سال مکمل ہو گئے، پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یوم استحصال منا رہے ہیں۔

بھارت مقبوضہ وادی میں ظلم وبربریت بند کرے، یورپی پارلیمنٹ

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت پر آواز بلند کی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں