اشتہار

سانپ نے ایک بھائی کو ڈسنے کے بعد دوسرے بھائی کو بھی مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سانپ نے ایک بھائی کو ڈسنے کے بعد دوسرے بھائی کو بھی مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست پنجاب کے گاؤں بھوانی پور میں پیش آیا جہاں سانپ کے ڈسنے سے ایک شخص ہلاک ہوا جس کے بعد اس کا بھائی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچا تو سانپ نے اسے بھی ڈس لیا۔

سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے مرنے والے بھائی اروند کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 22 سالہ گووند مشرا لدھیانیہ سے گاؤں پہنچا تھا۔

- Advertisement -

تاہم اگلے ہی روز وہ گھر میں سو رہے تھا کہ سانپ نے اسے بھی ڈس لیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووند جس گھر میں سورہا تھا ادھر ایک اور شخص کو اسی رات سانپ نے کاٹا لیکن وہ زندہ بچ گیا البتہ حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں