اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر آمنہ بیگ اس تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ہوں گی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن رپورٹ میں نامزد 4 ملازمین کو طلب کیا گیا تھا جن میں محمد رفیق، طاہر اقبال اور محمد ارشد انکوائری میں شامل ہوئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان نے ایف آئی اے کو ابتدائی بیانات قلمبند کرادیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے خلاف سپریم کورٹ میں ڈیکلیریشن بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے بھی ہدایت جاری کی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر 16 اکاؤنٹس کو استعمال کیا جن کا ریکارڈ نہیں ہے۔ خیرات کے پیسے کو پارٹی فنڈ کیلیے استعمال کیا جس کی انکوائری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ انکوائری کمیٹی میں ایف آئی اے اور تمام بینکوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کابینہ نے ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی اے تحقیقات کرے گی کہ پیسے کہاں اور کس مد میں استعمال کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں